مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کی یوکرائن کے دارالحکومت کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کیف سے شہریوں کا بڑے پیمانے پر انخلا بھی جاری ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک یوکرائن کی 2911 فوجی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ روسی فوج نے اپریشن کے دوران یوکرائن کے 97 جنگی طیاروں، 107 ڈرونز طیاروں، 141 فضائی دفاعی سسٹم ، 986 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔ ادھر برطانیہ اور امیرکہ نے یوکرائن کے صدر زلنسکی کی طرف سے یوکرائن کو نو فلائی زون قراردینے کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے جس کی وجہ سے یوکرائن کے صدر کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
المیادین کے مطابق روسی فوجی دارالحکومت کیف سے تین کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئےہیں۔ روسی فوج نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ